اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار اسرائیل اور امریکا ہیں؛ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔
خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے۔ یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سعد رفیق
پڑھیں:
اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے: منعم ظفر
— فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل اہل غزہ کی نسل کشی کر رہا ہے، ڈاکٹرز رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بچوں کے سر کا نشانہ لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کل صبح 10 بجے غزہ چلڈرن مارچ منقعد کیا جائے گا، شہر کے ایک ہزار سے زائد اسکولوں سے رابطے ہو چکے ہیں۔
’لوگ مشکلات سے دوچار ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں‘امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس وقت کراچی کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، یونیورسٹی روڈ پر گٹر ابل رہے ہیں، جب سے ریڈ لائن کا کام شروع ہوا ہے لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگ مشکلات سے دوچار ہیں کوئی جواب دینے والا نہیں، جس منصوبے کو 2023ء میں مکمل ہونا تھا اس کے 2028ء تک بھی مکمل ہونے کی امید نظر نہیں آرہی۔
منعم ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور شرجیل میمن اس کا جواب دیں، کریم آباد کا منصوبہ بھی 2 سال کا تھا، وہ بھی مکمل نہیں ہو رہا، شہر کو واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی بدانتظامی کا سامنا ہے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی ادارے اپنا قبلہ درست کرنے کو تیار نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب صاحب کہتے ہیں کہ 106 سڑکیں ان کے ماتحت ہیں، ان کا پیچ ورک ایک بارش میں بہہ جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ دوسری جانب ہر شہری سے بجلی کے بل میں ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اس میں بھی دھوکا دہی ہے۔ 400 روپے سے 730 تک کمرشل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، ہم نے ٹیکس کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سٹی کونسل سے ایم یو سی ٹی کے لیے 400 سے 500 روپے کے اضافے کی منظوری لی گئی، مگر ٹیکس 400 سے 750 روپے تک بڑھایا گیا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ کی کپڑا مارکیٹ ڈوب گئی، کاروباری طبقے نے بتایا کہ پہلی بارش میں 16 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے 5 ٹاؤنز میں گیس کی لائنیں بچھائی گئی ہیں، 3 ٹاؤنز نے سڑکیں مکمل کرلیں اور 2 میں جزوی کام مکمل ہوا، گیس کی لائن مکمل ہونے پر جزوی کام بھی مکمل ہو جائے گا، ہمارے آواز اٹھانے پر عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کی ساڑھے 4 ماہ کی تنخواہ ملی۔