جنوبی افریقی ٹیم 27 سال بعد آئی سی سی ٹرافی اُٹھانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
جنوبی افریقی ٹیم 27 سال کے طویل انتظار کے بعد آئی سی سی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگئی۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 1998 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹمبا باوما کی کپتانی میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچی، جہاں انکا مقابلہ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا سے تھا۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا
جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایلکس کیری کی ففٹیز کی بدولت 207 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی وکٹ محض 9 اور دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری بعدازاں تیسری وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 143 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔
چوتھے روز کھیل کے آغاز پر افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ آئی سی سی کا بھارت کو صاف انکار
چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بیڈنگھم نے 21 بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جو انہوں نے 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جنوبی افریقی جنوبی افریقا ا سٹریلیا
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔