شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، اس زلزلے کی گہرائی 14کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز پاکستان کے جنوب پسنی پر 40کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ز
زلزلہ 6بج کر 24 منٹ پر آیا، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں سمندری اور زمینی زلزلہ
بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں کئی روز سے جاری پے درپے زمینی زلزلوں کےبعد ہفتے کی شام 6 بج کر24 منٹ پر پسنی میں سمندرکے اندرزلزلہ ریکارڈ ہوا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزآف کوسٹ پاکستان اورپسنی کے جنوب، مغرب میں 40 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔
اس زلزلے کے بعد پسنی میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا،جوکہ زمینی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
دوسرے زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب میں 60 کلومیٹر کی دوری پرتھا، سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پسنی میں ریکارڈ ہونے والازلزلے ساحل کے قریب سمندرمیں ریکارڈ ہوا،تاہم شدت کےاعتبارسے یہ زلزلہ سونامی کی کیٹگری میں شمارنہیں ہوتا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات سمندرمیں یا پھر زمین پرکہیں بھی محسوس نہیں ہوئے کیونکہ درجہ بندی کے اعتبارسے سونامی کے زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 اور انتہائی شدت 8.1 ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
امیرحیدرلغاری کا مزید کہنا ہے کہ سن 2021 میں اسی مقام (پسنی کے سمندر) میں یکے بعد دیگرے دومختلف شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں،جن کی شدت ریکٹراسکیل پر5.7اور5.4ریکارڈ ہوچکی ہے۔
ہفتے کو شہر کے علاقے ملیر میں ایک زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.2 جبکہ گہرائی 35کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف کےمارے گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملت ٹاؤن شاہ فیصل اورعمرماروی گوٹھ قائد آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق اتواریکم جون کی شام سےاب تک شہرمیں 39 کم و درمیانی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔