City 42:
2025-11-03@01:52:11 GMT

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے گھر پر راکٹ حملہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا۔ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ مبارک زیب خان کے گھر پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ حملہ ہوا ہے اس سے قبل 14 مئی کو رات کے وقت ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر مین گیٹ پر آئی ڈی نصب کرکے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مبارک زیب خان کے گھر کے گھر پر

پڑھیں:

حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں

 قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
  • حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں