برسلز (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے، بھارت ہربار مذاکرات اوربات چیت سے راہ فراراختیارکرتا ہے لیکن مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی لیکن امن حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کواشتعال دلانے کی کوشش ہے۔ تیسری عالمی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک بھارت کشیدگی تیزی سے بڑھی، پاکستان جامع مذاکرات پریقین رکھتا ہے اور بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے انکارکیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل ایران جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرے، ہم اسرائیل ایران جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (CSCC) کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لِنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لِن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب

چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفود نے انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک چین تعاون سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CSCC بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی تعمیراتی کمپنی چین شنگھائی

متعلقہ مضامین

  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے