ایران نے دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایرانی ایئر فورس نے دیزفل شہر میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی نیوز سروس پریس ٹی وی نے ایک تصویر جاری کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک اسرائیلی ڈرون ہے جسے ایران میں گرایا گیا ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق یہ اسرائیلی ڈرون جنوبی ایران میں دیزفل کے مقام پر گرایا گیا۔
اس سے قبل ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی ڈرون
پڑھیں:
جاپان : ریچھوں سے بچاؤ کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیاہے۔ آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں نکالی جاتی ہیں۔دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔