اسرائیل کا جاسوس ڈرون مار گرایا: ایران
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے ہفتے کو ملک کے شمال مغرب میں ایک جاسوس اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق: ’ایرانی فورسز نے سلماس کے سرحدی علاقے میں کامیابی سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا جس نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔‘مزید کہا گیا کہ ’ڈرون جاسوسی کے مشن پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔‘
میزائل حملوں کے بعد ایرانی شہریوں کا جشن
ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے جوابی میزائل حملوں کے بعد ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا اور اپنی فورسز کی کامیابی کی دعا کی۔
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے جاری
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہفتے کی صبح اسرائیل کی طرف سینکڑوں میزائل فائر کیے گئے جب کہ گذشتہ رات بھر اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ’صیہونی حکومت پر ایرانی میزائل حملوں کا ایک نیا دور تہران اور کرمانشاہ سے شروع ہوا۔‘دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین حملوں کی لہر میں درجنوں میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ وسطی تل ابیب میں فلک بوس عمارتوں کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی۔امریکی حکام نے کہا کہ وہ میزائل حملوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں اس کی مدد کر رہے ہیں، حالاں کہ واشنگٹن کا اصرار ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران نے جمعے کو 100 سے کم میزائل داغے، جن میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا یا وہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے۔ تاہم ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب اور اس کے آس پاس کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے جمعے کو کہا کہ اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں 78 اموات ہوئیں اور 320 افراد زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میزائل حملوں سرکاری ٹی ایران کے حملوں کے کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6