کوہلی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان کی پلیینگ الیون سے بھی باہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا۔
کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی اسٹار کو شامل کیا۔
کین ولیمسن نے اپنی پلئینگ الیون میں اوپنرز میں میتھیو ہیڈن، ویندر سہواگ، مڈل آرڈر کیلئے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اسٹیو اسمتھ، اے بی ڈی ویلیرز، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، بالرز میں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، گلین میک گرا اور مرلی دھرن کو شامل کیا۔
اسٹار کیوی کرکٹر کی پلئینگ الیون میں محض ایک پاکستانی بالر شعیب اختر شامل تھے، اسکے علاوہ کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔
اسی طرح سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی پلئینگ الیون میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا، انہوں الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، جیک کیلس، برائن لارا کپتان، ویرات کوہلی، وی وی ایس لکشمن، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، بریٹ لی اور جیمز اینڈرسن کو جگہ دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔