ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو کم کرنے کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو فوری مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول، جو ان دنوں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے جرمن نشریاتی ادارے ARD کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ ابھی بھی کشیدگی کم کرنے کا موقع موجود ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ فوری طور پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کی بنیادی شرط ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہ ہو۔

تینوں یورپی ممالک کی اس پیشکش کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم سفارتی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چوہدری کا دعویٰ

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فوٹو فائل

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں طلال چوہدری کو جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے ملک عامر ڈوگر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی ارادہ نہيں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد
  • اسرائیل سے تنازعے کے دوران عمان منتقل ہونے والے 7 ہوائی جہاز ایران پہنچ گئے
  • بانیٔ پی ٹی آئی نے  کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا ،طلال چوہدری کی پروگرام میں گفتگو
  • بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چوہدری کا دعویٰ
  • جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
  • ’’ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں متحد ہونے کاوقت ہے‘‘محمود اچکزئی نے قومی حکومت کیلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
  • شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟، محمود اچکزئی
  • محمود اچکزئی کی قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش
  • ایران کی یورپی ممالک کو ’تخریبی اپروچ‘ کے خلاف تنبیہ
  • جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار