کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء نے کہا کہ غزہ مسلمانوں کی امداد کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ عوام امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ پر مظالم کے حوالے سے مسلم حکمران اور مسلم افواج کے سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی نے امریکہ اور اسرائیل کو ہمت اور حوصلہ دیا۔ جماعت اسلامی کی غزہ مسلمانوں کی امداد کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ عوام امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی، بدعنوانی اور لوٹ مار کی ذمہ دار مقتدر قوتیں، سکیورٹی ادارے اور حکمران ہیں۔ حق دو بلوچستان مہم کی کامیابی، اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کے دھرنے کیلئے امرائے اضلاع اور ذمہ دار منظم ہوکر مخلصانہ کام کر رہے ہیں۔ حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہر مظلوم کو حقوق دلائے گی۔ عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔ جماعت اسلامی کے قائدین کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان مسلمانوں کی نے کہا

پڑھیں:

فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات

ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت کی حکمت عملی، ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات یکسو کرنے اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کے درمیان ایوان وزیراعظم میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سید بازل علی نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت کی حکمت عملی، ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات یکسو کرنے اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تمام وزراء نے وزیراعظم اور صدر جماعت کو اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت، بہتر طرز حکمرانی اور ترقیاتی ایجنڈے کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات پارٹی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ ہوں گے۔ صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین نے کہا کہ جماعت کو نچلی سطح تک مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا تاکہ کارکنوں اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہی جماعت کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی مشاورت اور تجاویز کو ہر سطح پر اہمیت دی جائے گی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی، پارٹی تنظیموں کو مزید متحرک بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خطے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران-امریکہ جنگ کے درمیان "ریزرو بینک آف انڈیا" نے 12 ارب روپیے کا سونا فروخت کیا، رپورٹ میں دعویٰ
  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟