نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے پوچھا کہ اگر لیفٹیننٹ گورنر کو صرف پولیس پر اختیار ہے تو وہ حکمرانی کے معاملات میں مداخلت کیوں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمر عبداللہ کی زیر قیادت جموں و کشمیر کی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان دوہری کنٹرول والی حکمرانی کو لے کر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ محکمہ پولیس پر ان کا اختیار ہے اور ترقیاتی حکمرانی کا اختیار منتخب حکومت کے پاس ہے۔ وادی کے کولگام ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کابینہ وزیر سکینہ ایتو کی اپیل کے جواب میں کہا کہ وہ صرف اپنے ماتحت آنے والے پولیس اہلکاروں کی ہی سروس دے سکتے ہیں۔ وہ منتخب حکومت کے ترقیاتی کاموں پر اعتراض نہیں کریں گے۔ منوج سنہا نے کہا "میں آپ کو صرف پولیس اہلکار ہی دے سکتا ہوں۔ باقی سڑکیں، پانی، بجلی، زراعت حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، مجھے منتخب حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے کسی بھی ترقیاتی کام پر اعتراض نہیں ہوگا"۔

وزیر سکینہ ایتو نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر عوام کے لئے کوئی اعلان کریں گے۔ منوج سنہا کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایم ایل اے اور حکمران نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے پوچھا کہ اگر لیفٹیننٹ گورنر کو صرف پولیس پر اختیار ہے تو وہ حکمرانی کے معاملات میں مداخلت کیوں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صادق نے کہا کہ اگر وہ (ایل جی) صرف پولیس پر اختیار رکھتے ہیں، تو وہ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ سے ایس آر او کی نوکری کے لئے ضابطوں میں چھوٹ کیسے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو صبح کی میٹنگ میں ایل جی کا بیان درست ہے یا شام کو (پہلگام متاثرہ کی بیوہ کو تقرری نامہ دینے کے بارے میں) دیا گیا ان کا سرکاری بیان درست ہے۔

انہوں نے ایل جی سے درخواست کی کہ وہ منتخب حکومت کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر دوہری حکومت بنانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک مستحکم حکومت ہے جسے عوام نے منتخب کیا ہے، اسے آسانی سے کام کرنے دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ بار بار پیدا ہونے والی الجھن (دوہری حکومت) ختم ہو جائے۔ تنویر صادق نے اس دعوے پر بھی کڑی تنقید کی کہ محکمہ فشریز میں عادل شاہ کی بیوہ کا تقرر نامہ منتخب حکومت نے تیار کیا تھا اور یہ محکمہ وزیر جاوید ڈار کے ماتحت ہے۔ تنویر صادق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا "ہم نے انا کو درمیان میں نہیں آنے دیا بلکہ غم کی اس گھڑی میں عادل کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہے"۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ گورنر انہوں نے کہا کہ تنویر صادق نے منتخب حکومت منوج سنہا صرف پولیس پولیس پر حکومت کے ایل جی

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع