ایران کا اسرائیل پر صبح سویرے نیا میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایران کی جانب سے تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت متعدد مقامات پر درجنوں بیلسٹک میزائلز فائر کیے گئے.
ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ پڑھیں: ایران کا 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، ایئرڈیفنس سسٹم بھی ناکام
بیان کے مطابق اس وقت فضائیہ خطرے کے خاتمے کے لیے ان علاقوں میں کارروائی کر رہی ہے جہاں ضرورت ہے اور میزائل حملوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف بھرپور فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تازہ حملوں سے خطے میں ایک وسیع جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔ یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے اوریل Orel نیوکلیئر آبدوز کے ذریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا۔ نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔ گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔ یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔