پاکستان کی سب سے بڑی کھاد ساز کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا باقاعدہ اظہار کردیا، یہ پیش رفت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس میں بتایا کہ 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 234ویں اجلاس میں نجکاری کمیشن کو دلچسپی اور پری کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے پی آئی اے کے مالی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی، جو پاکستان میں کھاد اور کیمیکل سازی کے علاوہ سیمنٹ، فوڈ پروسیسنگ، توانائی اور بینکاری کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے، اب قومی ایئرلائن میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے ایک سرکاری ملکیتی فل سروس ایئرلائن ہے جس کے تقریباً 96 فیصد حصص حکومت پاکستان کے زیرِ انتظام پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پی آئی اے نے 30 مقامات پر 4 ملین سے زائد مسافروں کو سروس فراہم کی اور ہفتہ وار 268 پروازیں چلائیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی 51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون 2025 کر دی ہے، تاکہ سنجیدہ سرمایہ کاروں کو موقع دیا جا سکے، حکومت اس نجکاری کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ قرار دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی تھی، جب قومی ایئرلائن میں واحد دلچسپی رکھنے والے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے صرف 10 ارب روپے میں 60 فیصد حصص خریدنے کی پیش کش کی، جو حکومت کی 85 ارب روپے کی کم از کم قیمت سے کہیں کم تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پری کوالیفیکیشن پی آئی اے حصص کی فروخت فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے حصص کی فروخت پی آئی اے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد

راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

 انہوں نے اس اہم قومی سنگِ میل پر وزیر اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

 مریم نواز نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی اشتراک کو سراہا۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

متعلقہ مضامین

  • ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران کا ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان پر ردعمل
  • ہنڈا اٹلس کارز نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ایچ آر وی ای: ایچ ای وی متعارف کرادی
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد
  • امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
  • حکومت پاکستان کا جرمن کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
  • وزیراعظم کا پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
  • چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • میانمار: فوجی حکومت الیکشن کیخلاف مظاہروں پر سخت سزائیں دے گی
  • حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان