ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر کمرشل افسران نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔

چیف کمرشل مینیجر علی رضوان رضوی اور ڈپٹی سی سی ایم کامران سعید کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی گئی۔ ریلوے انتظامیہ نے مجموعی طور پر جرمانہ اور کرایہ کی مد میں 2لاکھ 52ہزار760 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔

سی ای او اور سی سی ایم نے بغیر ٹکٹ مسافروں اور غفلت برتنے والے عملے سے سختی سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے جائیں گے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ان کو روزانہ درجنوں شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف ٹرینوں میں سیکڑوں افراد بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ ، 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بغیر ٹکٹ مسافروں بغیر ٹکٹ سفر

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک انفورسمنٹ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق دوران ڈرائیونگ قانون شکنی کرنے والے 1,779 موٹر سائیکل اور 1,532 گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر 469، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 111، غیر قانونی پارکنگ پر 1,816، جبکہ مخالف سمت ڈرائیونگ پر 775 ڈرائیورز کو چالان یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ کے 1,051، سگنل کی خلاف ورزی پر 1,103، اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف 1,302 کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ کر سکے۔

سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک کا نظام یقینی بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کریگا،شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط
  • لاہور؛ دو ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون گرفتار
  • نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت
  • ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ کو سزائے موت دے دی گئی
  • باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے
  • بجٹ عوام نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا، شیخ رشید
  • ایران حق پر ہے اور ہمیں ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے، شیخ رشید
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بار بار التوا کی درخواست پر نجی بینک پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • آئرلینڈ: ریان ائر کا بدسلوکی کے مظاہرے پر جرمانے کا انتباہ