بلوچستان(نیوز ڈیسک)شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

نجی چینل کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا کرکے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ مچھ، کوئٹہ سے تقریبا 65 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ 

پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کیمرون میں بم دھماکا‘ 10ہلاک و زخمیوں کی اطلاعات
  • کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق