بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی جانب سے بلڈ بینک قائم
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلڈ بینک قائم کر دیا گیا۔
بلڈ بینک میں بلڈ اسٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بلڈ بینک سے کوہلو، میووند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی مستفید ہو رہے ہیں۔
قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے کوہلو میں فری بلڈ بینک کو فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اس کارخیر کو سراہا۔
قبائلی رہنما کوہلو ربنواز ژنگ کا کہنا تھا کہ پہلے کوہلو میں فری بلڈ بینک کی سہولت موجود نہ تھی اور مریضوں کو ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا تھا۔ ایف سی بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کوہلو کے غریب عوام کے لیے یہ سہولت مہیا کی۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کوہلو نے کہا کہ کوہلو میں کافی بچے تھیلیسیمیا کے شکار ہیں، اس سہولت کی فراہمی سے کوہلو اور ملحقہ علاقوں کے مریض مستفید ہوں گے۔
بلڈ ڈونر قطب خان کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ بلڈ بینک کی سہولت سے بہت سے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے شکرگزار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوہلو میں بلڈ بینک ایف سی
پڑھیں:
غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے سہولت کاروں کی پکڑ دھکڑ
پنڈی میں افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
 163 افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج
 غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنڈی پولیس نے مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، صدربیرونی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے۔راولپنڈی پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو شہری اپنی پراپرٹی ہرگز کرائے پر نہ دیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد مکان، دکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے، شہری اپنی پراپرٹی کس غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں، شہری اپنی گاڑی، رکشا یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں، شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمی نہ کریں۔پولیس نے کہا ہے کہ کوئی شہری کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے، قانونی طور پر مقیم غیر ملکی متعلقہ تھانے میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔