پاکستان تحریک انصاف کی پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے کی اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔
اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی یہ پیشکش پارٹی قیادت، خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔
ملاقات کو اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
سابقہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔