سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔
سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013 میں پاک رومانیہ فرینڈشپ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔(جاری ہے)
رومانیہ کے سفیر نے سپیکر کے رومانیہ سے متعلق تاثرات کو سراہا ۔ سفیر نے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پارلیمانی، تعلیمی اور معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رومانیہ کے کہا کہ
پڑھیں:
چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال
بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن کے اسٹاک ہوم میں منعقد ہوئے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور میکرو اکنامک پالیسیوں جیسے مشترکہ تشویش کے اقتصادی اور تجارتی امور پر گہرا اور کھل کر تعمیری تبادلہ خیال کیا اور چین امریکہ جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے اور لندن فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اس کی توثیق کی۔ مذاکرات کے اتفاق رائے کے مطابق، دونوں فریق امریکہ کے 24 فیصد ریسپروکل محصولات کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے جوابی اقدامات کو معطل رکھنے کیلئے 90 دن تک توسیع کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر چین کا موقف مستقل ہے اوران تعلقات کا مقصد باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج ہیں۔ اگلے مرحلے میں فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کو مزید گہرا کرنا ہوگا تاکہ مشترکہ کامیابیوں کے مزید زیادہ ثمرات کے حصول کے لئے کوشش کی جائے. چینی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور چین کے نائب تجارت لی چھنگ گانگ نے اسٹاک ہوم میں کہا کہ چین اور امریکہ کی ٹیمیں قریبی رابطے برقرار رکھیں گی، اقتصادی اور تجارتی امور پر بروقت تبادلہ کریں گی، اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دیتے رہیں گی. امریکہ نےکہا کہ وہ چین کے ساتھ ملکر امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے ذریعے اختلافات دور کرنے، مزید مشاورتی نتائج کو فروغ دینے اور امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 9