فرانس نے پیر کو پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز بند کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ میں اسکول اور ریسٹورنٹ پر بمباری، 61 فلسطینی شہید

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے ’جارحانہ ہتھیاروں‘ کی نمائش پر ان کے اسٹالز بند کیے گئے۔ ان میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی نمائش فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔

یہ کمپنیاں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم، میزائل اور ڈرونز تیار کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے: غزہ: اسرائیلی فوج نے گھر تباہ کرکے 7 بچوں سمیت 11 افراد مار دیے

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ائیر شو میں موجود 4 دیگر اسرائیلی اسٹالز بدستور کھلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی کمپنیاں اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی پیرس ایئر شو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی کمپنیاں اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی پیرس ایئر شو کے اسٹالز بند

پڑھیں:

بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔

صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • پاکستانی کسانوں کا آلودگی پھیلانے پر جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنےکا اعلان
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • این آئی سی وی ڈی، فارما کمپنیوں کے خرچے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے غیر ملکی دورے
  • ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں مسترد
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان