بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، جن میں سی4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔بلوچستان میں شرپسندوں کی جانب سے 2 مختلف جگہوں پر دھماکا خیز مواد کے زریعے پٴْرتشدد کارروائیاں کی گئیں ، بارکھان میں بارودی مواد کے زریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ،مچھ میں بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد مرکزی بازار میں کھڑی موٹرسائیکل میں نصب تھا، زوردارر دھماکے کے بعد قریبی دکانوں، عمارتوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
عبداللہ کھوسہ کے مطابق واقعے کے بعد بارکھان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیاس سے قبل مچھ اورآب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا ہوا جس میں ریلوے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ریلوے ملازم کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔
جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
چاکیواڑہ 2 نمبر جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔