UrduPoint:
2025-11-03@14:43:07 GMT
شارجہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد، مالیت 1.9 کروڑ درہم سے زائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء)شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے انسداد منشیات شعبے نے ابوظہبی پولیس اور وفاقی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف اینٹی نارکوٹکس کے ساتھ مشترکہ آپریشن "Depths of Darkness" میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 35 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ گولیوں کا کل وزن تقریباً 585 کلوگرام ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو 1.
(جاری ہے)
حکام کے مطابق، یہ منشیات ایک منظم گروہ کی جانب سے انتہائی چالاکی اور دھوکہ دہی سے چھپائی گئی تھیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا جا سکے، مگر سکیورٹی اداروں نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو گرفتار کر کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 8004654 یا ای میل [email protected] پر دیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔