ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ویسے تو آپ نے لوگوں کے ٹرینوں میں مفت سفر کرنے کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن شاید آپ کی نظر سے کوئی شاطر شخص نہ گزرا ہو جس نے فضائی سفر کے فری میں مزے لیے ہوں وہ بھی ایک 2 نہیں بلکہ پورے 120 مرتبہ۔
یہ بھی پڑھیں: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ
یہ ’کارنامہ‘ ایک 35 سالہ امریکی شخص نے انجام دیا ہے اور 120 مرتبہ ہوائی جہاز میں مفت سفر کیا ہے تاہم اب وہ مشکل میں پڑچکا ہے۔
اس شخص نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کیا اور 120 مرتبہ اس کی یہ ترکیب کام کر گئی۔ تاہم اب وہ پکڑا جاچکا ہے اور عدالت سے اس کو اس بات پر کڑی سزا سنائی جانے والی ہے۔
وفاقی استغاثہ نے ٹائرون الیگزینڈر پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے بہانے ہوائی اڈے کے محفوظ علاقے میں داخل ہوتا تھا اور سال 2018 اور سال 2024 کے درمیان اس نے کم از کم 120 بار اس فراڈ کا ارتکاب کیا۔
مزید پڑھیے: پہلوانوں کی طرح کھانے والی یوٹیوبر ایک ماڈل جیسی دبلی پتلی، آخر ماجرا کیا ہے؟
الیگزینڈر نامی اس شخص نے ایک مشترکہ ایئر لائن پالیسی کا فائدہ اٹھایا جو دیگر ایئر لائنز کے فلائٹ اٹینڈنٹ اور پائلٹس کو مفت پرواز کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
وہ مختلف ایئر لائن کی ویب سائٹس پر جاتا اور آن لائن چیک ان کے عمل کے دوران فلائٹ اٹینڈنٹ کے آپشن کو چیک کرتا۔ فارم میں درخواست دہندگان کو اپنے آجر، نوکری پر لگنے کی تاریخ اور بیج نمبر فراہم کرنے کی ضرورت پڑتی تھی تاہم وہاں وہ تمام معلومات غلط فراہم کرتا اور جس کو ایئرلائن کی جانب سے چیک بھی نہیں کیا جاتا تھا۔
عدالت میں دکھائے گئے شواہد کے مطابق سنہ 2018 سے سنہ 2024 کے درمیان الیگزینڈر نے اٹلانٹا، ڈیلاس، لاس ویگاس اور لاس اینجلس سمیت دیگر مقامات جانے کے لیے 4 مختلف ایئر لائنز پر 120 سے زائد پروازوں کے مفت مزے لیے۔
مزید پڑھیں: 40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ شادی کے لیے پیسے ادھار لیں گے!
آن لائن فارم پُر کرتے وقت اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے 7 مختلف ایئرلائنز کے لیے کام کیا ہے اور شناختی نمبروں اور معاہدے کی شروعات کی تاریخوں کے تقریباً 30 مختلف امتزاج کا استعمال کیا۔ الیگزینڈر کو اس فراڈ پر مجموعی طور پر 80 برس کی قید کی سزا جبکہ ہوائی اڈے کے محدود علاقوں تک دھوکا دہی سے رسائی پر 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ الیگزینڈر کو اس معاملے میں سزا 25 اگست کو سنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جہاز کا مفت سفر فری سفر مفت سفر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جہاز کا مفت سفر مفت سفر ایئر لائن مفت سفر کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں بلند آواز میں شور شرابا کر رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ واقعے کے دوران اس نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عاقب نعیم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے حکام نے ہفتے کو بتایا ہے کہ گذشتہ شب شہر کے سیکٹر آئی ایٹ کے مرکز میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کرنے والے برٹش پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اپ تب تک بدمعاش ہیں جب تک قانون آپ کو ڈیل دیتا… pic.twitter.com/4z010eY5On
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) November 2, 2025
حکام کے مطابق ملزم اس سے پہلے پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کر چکا ہے، جس کے حوالے سے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست زیر التوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات قریباً 8 بجے کے قریب کے ایف سی آئی نائن کے سامنے پیش آیا، جب ملزم کو گاڑی لاپرواہی سے چلانے پر روکا گیا۔ پہلی بار روکنے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد واپس آکر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ مزاحمت کے دوران ملزم نے ایک پولیس اہلکار کا وائرلیس سیٹ چھین لیا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی، تاہم محاصرے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد اسلام آباد پولیس ملزم گرفتار نشے میں دھت نوجوان ہلڑ بازی وی نیوز