3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی۔
پشاور میں تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیسز میں نامزد ملزم کی مقدمے کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ملزم سہیل کو جرم ثابت ہونے پر تین بار موت اور قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل عرف ملنگے نے پشاور میں تین مختلف جگہوں پر بچوں کا ریپ کیا، ملزم نے ریپ کے بعد تینوں بچوں کو قتل بھی کیا تھا، واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے۔
پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی، تھانہ غربی اور تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج تھے، ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔