بابراعظم کو آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق کپتان بابراعظم نے حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کی مشہور فرنچائز سڈنی سکسرز کو جوائن کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (جو پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد بنتے ہیں) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بی بی ایل 2025 کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، اور بابر رواں برس بگ بیش میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔
سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو دنیا بھر میں کرکٹ کے بڑے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم بگ بیش لیگ میں ان کی تنخواہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ان کیپڈ کھلاڑیوں سے بھی کم ہے۔
دوسری جانب، بابراعظم کی مسلسل خراب فارم اور کارکردگی کے باعث وہ پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی تنخواہ میں کمی آئی ہے۔
اس کے باوجود، سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو سائن کر کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بابراعظم کو
پڑھیں:
شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-6
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہارا سے سلا آرگنازیشن، ایک قدم اورخیال، کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔مہم میں خواتین، نوجوان اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے کمیونٹی سے رابط انتہائی اہم ہے آپ اور ہم نے متحد ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن بہتری کے لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کی ذمہ داری کو سمجھے اور ذمہ داری انجام دیں۔