سابق کپتان بابراعظم نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کو جوائن کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بی بی ایل 2025 کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، بابر رواں برس بگ بیش میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کا شمار دنیائے کرکٹ بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے لیکن بگ بیش لیگ میں انکی تنخواہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے

دوسری جانب بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں، جس باعث انکی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے۔

ادھر سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو سائن کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بابراعظم کو

پڑھیں:

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان تبدیلیوں کی تعداد بھول گئے

کراچی:

انگلینڈ سے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شبمن گل  پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کی تعداد ہی بھول گئے۔

شبمن گل پانچویں ٹیسٹ میں ایک بار پھر ٹاس ہار گئے جس کے بعد فرسٹریشن یا کسی اور سبب وہ تبدیلیاں یاد نہیں رکھ سکے۔

 جب ٹاس کے موقع پر پریزینٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے گل سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ہم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں، دھرو جوریل، کرن نائر اور پراسدھ کرشنا کو ریشابھ پنت، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا کی جگہ الیون میں شامل کیا ہے۔

 ٹیم شیٹ سے معلوم ہوا کہ بھارت نے اصل میں الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، شبمن گل، آکاش دیپ کا ذکر کرنا بھول گئے جنہیں گروئن انجری کی وجہ سے چوتھے میچ میں آرام دیا گیا تھا، ان کی واپسی ہوئی اور انشول کمبوج کو جگہ خالی کرنا پڑی۔

متعلقہ مضامین

  • 15 ہزار تنخواہ لینے والے کلرک کی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی
  •  15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا کلرک لیکن 24 گھروں، کروڑوں کے اثاثوں کا مالک
  • ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان تبدیلیوں کی تعداد بھول گئے
  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار
  • آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بتا دیا
  • ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا
  • پاکستان میں جرمنی کی سابقہ اولمپک چیمپئن کھلاڑی کے ریسکیو کی کوششیں جاری
  • حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
  • لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟
  • لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل، بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے