پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سول ایوارڈز کی پروقار تقریب، نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی / ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں تقسیم کیے۔

بیان کے مطابق تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47 افسران کو اعزازات دیے گئے، 10 افسران کو ستارہ امتیاز21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا، 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ اعزازات نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی ان خدمات کا اعتراف ہیں جو انہوں نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انجام دیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خودانحصاری کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری و سویلین حکام، سائنسدانوں، انجینئرز اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سائنسدانوں اور انجینئرز نیشنل کمانڈ اتھارٹی افسران کو کے مطابق پاک فوج

پڑھیں:

فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار

کراچی میں متعارف فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے کے مبینہ نقصان سے متعلق محکمہ کسٹمز کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ کی فائنڈنگ کو چیئرمین ایف بی آر نے غلط قراردیدیا۔ کسٹمز فیس لیس سسٹم ناکام بنانے میں افسران سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ملوث ہونےکی سازش کاانکشاف بھی ہوا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ادارے کے مختلف کیڈرزکے افسران کے درمیان اختلافات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کہا نئےفیس لیس سسٹم سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ پرانے سسٹم کے تحت لوگ عملے کی مدد سے مس ڈیکلیریشن کرتے تھے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسٹمز کا فیس لیس سسٹم واپس یا رول بیک نہیں کیا جائے گا،اس سسٹم کا مقصد کرپشن اور رشوت کی روک تھام ہے، چیئرمین ایف بی آرکے مطابق معلوم ہے کسے تکلیف ہے،کچھ لوگ ایجنڈے کی بنیاد پرکام کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کی سفارش پر پچھلے ایک سال میں کوئی ایک افسر نہیں لگایا، پچھلے ایک سال میں ایف بی آر سے سفارش کا کلچر ختم کر دیا ہے، چیئرمین ایف بی آر کے مطابق انٹرنل آڈٹ رپورٹ لیک ہونے سے متعلق انکوئرائری شروع کر دی ہے، رپورٹ آنے کے بعد غلط معلومات دینے والے افسران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی گئی،عالمی بینک کی سفارش پرکسٹمز کلیئرنس سسٹم کو بہتر بنایا جارہا ہے، سسٹم کو ہیک ہونےسے بچانے کیلئے بہتری لائی جائے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
  • کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی، سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار
  • ’فری فلسطین‘ ایمی ایوارڈز میں فلسطین کے حق میں آوازیں بلند
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
  • اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے، صدر مملکت