فیض حمید کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور عمر قید بھی ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سینیٹر نے قمر جاوید باجوہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا متنازع باتیں کرنے سے گریز کریں، قمر باجوہ کے دور میں مارشل لاء کی پوری تیاری کرلی گئی تھی، مارشل لاء کی بات ہوئی تھی اور پوری کوشش بھی کی گئی تھی لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس دن ٹیک اوور کیا مارشل لاء پلیٹ میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ بہت جلد آجائے گا، فیض حمید کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور عمر قید بھی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد مورال بلند ہے۔ سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کس سے کیا بات کرے گی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی نہ ہوگی۔ انہوں نے قمر جاوید باجوہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا متنازع باتیں کرنے سے گریز کریں، قمر باجوہ کے دور میں مارشل لاء کی پوری تیاری کرلی گئی تھی، مارشل لاء کی بات ہوئی تھی اور پوری کوشش بھی کی گئی تھی لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس دن ٹیک اوور کیا مارشل لاء پلیٹ میں تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا جمہوریت پسند ہوں اور مارشل لاء مستر کردیا۔
سینیٹر نے انکشاف کیا کہ بانی نے قمر جاوید باجوہ کی توسیع اور جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کے رولز میں تبدیلی کی کوشش کی تھی۔ فیض حمید سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ بہت جلد آجائے گا، فیض حمید کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور عمرقید بھی ہوگی، فیض حمید کیس کا تعلق بانی پی ٹی آئی سے بھی جڑے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان سیاست کے استاد ہیں، یہ درست ہے مولانا فضل الرحمان کے بغیر حکومت نہیں بنتی نہ چلتی ہے، مولانا فضل الرحمان جو تحریک چلا سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں چلاسکتا، ان سے سیاست میں کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اچھی بات ہے، مجھے ان سے کچھ نہیں چاہیئے۔ سینیٹر واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور ن لیگ کیساتھ ملے ہوئے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی ہی ن لیگ کی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزا کو پی ٹی آئی انجوائے کررہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان مارشل لاء کی پی ٹی ا ئی فیض حمید گئی تھی
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial