9مئی کے کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل سن کر ہنسی روکنا مشکل تھا: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوئی ہے، پراسیکیوشن کے دلائل سن کر ہنسی روکنا مشکل تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں اڈیالہ گئی ہیں، مجھے تو جانے ہی نہیں دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک کے گھر کی ساری سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، میں وکلاء سے اپیل کرتی ہوں کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
ایک اور زبردست سہولت، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ اقدام شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانے کی کوشش ہے۔
نادرا کے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت ملک کے درج ذیل تین اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:
چکوال – 71 یونین کونسلز
جہلم – 44 یونین کونسلز
ننکانہ صاحب – 65 یونین کونسلز
اتھارٹی کے مطابق مرحلہ وار یہ سہولت بہت جلد پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔