سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی، ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر ہوتی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس تجویز پر اٹارنی جنرل سے بات کر کے دوبارہ کمیٹی میں لائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے سولر
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جوانسالہ صاحبزادے روشان وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال اہلخانہ کے لئے ایک اندوہناک اور بہت بڑا صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ مرحوم روشان وحید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔