رواں سال مون سون میں 25 فیصد زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ موسمیات کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، اگست کے مہینے میں مون سون بادلوں کے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی ارلی وارننگ یقینی بنائیں گے۔
عرفان کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاری مکمل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹنگ اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ملکر لائحہ بنائیں گے، پی ڈی ایم اے پنجاب اور محکمہ موسمیات کے مابین بہترین رابطہ ہے۔
پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے اجلاس میں رودکوہی میں پانی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تبادلہ خیال ہوا، رودکوہی میں سیلابی ریلوں کی قبل از وقت وارننگ جاری کی جائے گی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے تحت دریاؤں میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم نے محکمہ موسمیات کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، عرفان کاٹھیا نے محکمہ موسمیات کی ورکنگ کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز ہوگیا ہے اور 2 بیرک مکمل، چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔
انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرکے تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ پہلے مرحلے میں ماڈل جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔ انہوں نے ماڈل جیل میں 90 دن کے اندر 2 مزید بیرکوں کی تعمیر کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جیل میں 34 بستروں پر مشتمل اسپتال اور مین کچن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو ماڈل جیل میں اسٹاف کی تعیناتی کے لیے پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، جو کئی سال تعطل کا شکار رہا۔ وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر،اے ڈی سی جی،سی ڈی اے حکام،کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔