محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مٹھی، تھرپارکر، نگرپارکر، بدین میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور کراچی میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیل کا پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ ایران۔اسرائیل جنگ پر جی 7 ممالک میں پھوٹ، ٹرمپ نے اجلاس ادھورا چھوڑ دیا نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران نے خبردار کر دیا اسرائیل ایران کشیدگی: ٹرمپ کا جی7 اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کی تعیناتی، پاکستان تحریک انصاف نے نام فائنل کرلیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موسم گرم اور خشک رہنے میں موسم گرم اور خشک کے بیشتر اضلاع میں محکمہ موسمیات نے کی پیشگوئی کردی کا امکان ہے
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔