ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، 225 میں سے 172 قیدی گرفتار ہوچکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا مزید ایک قیدی گرفتار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار 225 قیدیوں میں سے 172 قیدی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک قیدی نے خود کشی کی اور ایک فرار کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، فرار ہونے والے 52 قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بیشتر قیدیوں کو ان کے اہل خانہ رضاکارانہ طور پر واپس جیل لے کر پہنچے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھی قیدیوں کو گرفتار کیا گیا۔
فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ 3 جون کو ملیر جیل میں زلزلہ کے دوران قیدی فرار ہوگئے تھے اس دوران ہنگامہ آرائی میں جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
اس واقع کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور کئی اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔ واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں اور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق جلد ہی باقی قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیاء رہے تھے۔
بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس, ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔