ایران میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق سینیئر عہدیدار دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کے خاندانوں کو ایران سے نکالا جا رہا ہے اور کچھ غیر ضروری عملہ بھی ایران سے واپس بلایا جا رہا ہے۔
سینیئرعہدیدار دفتر خارجہ نے بتایاکہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اور ایران میں موجود پاکستانی مشن بدستور فعال رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلیے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کی نیلامی 4 ستمبر کو ہونا تھی، کسی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔ذرائع آفیشل اسائنی کے مطابق زمین کی حیثیت سے متعلق تمام لینڈ اوننگ اداروں کو خط لکھ دیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ135گز زمین کی حیثیت سے متعلق بتایا جائے۔ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی پلاٹ کی فروخت کا اشتہار دوبارہ دیا جائے گا۔نسلہ ٹاور کے780گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ12لاکھ رکھی گئی تھی۔قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس9منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔