پشاور: گھر سے ماں اور بیٹی کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاشیں پشاور کی لالازار کرسچن کالونی میں واقع ایک گھر سے برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشیں چند دن پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔