پاکستانی حجاج کو بے مثال سہولتیں، مکہ مکرمہ میں قائم فیسلٹیشن سینٹر میں 3 ہزار شکایات کا ازالہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستانی حجاج کرام کو حج 2025 کے دوران اور بعد میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ مکرمہ میں قائم کردہ فیسلٹیشن سینٹر نے 3 ہزار سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔
ہزاروں عازمین حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ‘گیم چینجر’ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے فیسلٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘یہ مرکز 24 گھنٹے کام کرتا ہے اور اس میں مختلف خصوصی شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈیپارچر سیل، زونگ ڈیسک، مکتب ڈیسک، مدینہ ڈیپارچر سیل، کمپلینٹس سیل اور 24/7 کال سینٹر شامل ہیں۔’
ارلی ڈیپارچر سیل کے انچارج عبدالسمیع لاکهو نے بتایا کہ اب تک 1500 سے زائد کیسز حل کیے جا چکے ہیں، جن میں پرواز کی تبدیلی، ٹکٹ گمشدگی اور سیٹ کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا، ‘حجاج کی سہولت کے لیے ائیرلائنز کے خصوصی ڈیسک ان کی رہائش گاہوں کے قریب قائم کیے گئے۔’
کمپلینٹس سیل کے انچارج حافظ عبید اللہ زکریا نے بتایا کہ حج 2025 میں اب تک 30,147 شکایات درج کی گئیں۔ ‘ان میں سے 2,446 شکایات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کر لیا گیا، 113 زیرِ کارروائی ہیں، جبکہ 580 شکایات کو غیر مستند قرار دیا گیا۔’
یہ بھی پڑھیے: وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ
رواں سال شکایات کے اندراج کے لیے متعدد ذرائع فراہم کیے گئے، جن میں چوبیس گھنٹے کام کرنے والا کال سینٹر، واٹس ایپ، ٹول فری نمبرز اور دیگر پلیٹ فارمز شامل تھے۔ حکام کے مطابق حج 2024 کی نسبت رواں برس شکایات کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ انتظامات کا غیر معمولی طور پر منظم ہونا بتایا گیا۔
فیسلٹیشن سینٹر کے بروقت اقدامات اور مؤثر شکایات مینجمنٹ نے حج آپریشنز کے لیے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، جسے نہ صرف حکام بلکہ حجاج نے بھی سراہا ہے۔ بیشتر مسائل فوری طور پر حل ہونے کی وجہ سے پاکستانی حجاج پر سکون انداز میں وطن واپس لوٹ رہے ہیں، اور حج 2025 کو حالیہ برسوں کا سب سے منظم حج قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج 2025 حج سہولت مرکز حجاج کرام سعودی عرب وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حج سہولت مرکز فیسلٹیشن سینٹر پاکستانی حجاج کے لیے
پڑھیں:
بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
یوکرین نے پہلی بار ایک روسی فوجی کو مبینہ جنگی جرائم کے مقدمے کے لیے لتھوانیا کے حوالے کر دیا ہے۔
یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل رسلان کراوچنکو کے مطابق یہ اقدام روس کی مکمل جنگی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جسے بین الاقوامی انصاف کے نظام میں ایک ’تاریخی مثال‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق یہ روسی فوجی پولیس کا اہلکار تھا جسے یوکرینی فوج نے جنوبی علاقے زاپوریزژیا کے قریب روبوٹینے کے نزدیک گرفتار کیا تھا۔
ملزم پر الزام ہے کہ وہ شہریوں اور جنگی قیدیوں کے غیر قانونی حراست، تشدد اور غیر انسانی سلوک میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کی شاہ چارلس سے ملاقات
پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ متاثرین میں ایک لتھوانیائی شہری بھی شامل ہے، جس کی بنیاد پر لتھوانیا نے جنگی جرائم کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ملزم کو تاحیات قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یوکرینی پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ اقدام واضح پیغام ہے کہ جنگی مجرم آزاد دنیا کے کسی بھی ملک میں انصاف سے نہیں بچ سکیں گے۔
لتھوانیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اس مقدمے میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قریبی تعاون کیا۔
ان کے مطابق روسی فوجی پر الزام ہے کہ اس نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر قیدیوں کو لوہے کے محفوظ خانے میں بند رکھا، انہیں بجلی کے جھٹکے دیے، سرد موسم میں برفیلے پانی سے بھگویا، اور ہوش کھو دینے تک دم گھونٹا۔
لتھوانیا کی عدالت نے ملزم کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مقدمے کی سماعت مکمل کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین الاقوامی عدالت انصاف روس روسی اہلکار لتھوانیا یوکرین