ہم نے چین۔وسطی ایشیا روح کی جستجو  کی ہے اور اسے تشکیل دیا ہے، چینی صدر

آستانہ : دوسری چین وسطی ایشیا  سمٹ آستانہ کے آزادی محل میں منعقد ہوئی۔

منگل کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ طویل مدتی عرصے میں، ہم نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے، باہمی تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدیت کو فروغ دینے” کی “چین۔وسطی ایشیا روح” کی جستجو  کی ہے اور اسے تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور مساوی سلوک پر قائم رہیں، ممالک سے ان کے حجم  سے قطع نظر  یکساں سلوک کریں، بات چیت اور اتفاق رائے سے فیصلے کریں۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور یکساں موقف اپنانے پر قائم رہیں، قومی آزادی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ میں مضبوطی سے ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے والے فعل سے باز رہیں۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ باہمی مفاد اور جیت جیت کے اصول پر قائم رہیں، مشترکہ ترقی پر عمل کریں، ایک دوسرے کے ترجیحی شراکت دار بنیں، ایک دوسرے کو ترقی کے مواقع دیں، تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھیں، اور جیت جیت پر مبنی ہم آہنگی حاصل کریں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین وسطی ایشیا ایک دوسرے چینی صدر

پڑھیں:

امریکا کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان

امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ ساڑھے 3 سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے، جس میں لینڈنگ نہیں ہوگی، لیکن اس کے بعد قریباً ایک سال کے اندر ہم چاند پر لینڈ کریں گے۔ اور یہ سب کچھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے قبل مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار

انہوں نے مزید کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہاں مستقل قیام ممکن ہو سکے۔ ان کے مطابق ہم وہاں ٹھہریں گے، اور جو کچھ ہم چاند پر سیکھیں گے، وہی تجربات ہمیں مریخ تک لے جانے میں مدد دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی خلائی ادارہ ٹرمپ چاند ناسا

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کی اسلام آباد آمد کے موقع پر کونسے راستے بند رہیں گے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار
  • ادویات کی قیمتیں کم کریں ورنہ سزا بھگتنے کو تیار رہیں، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو وارننگ
  • پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
  • چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار
  • امریکا کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان