چین‘ پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا‘ متعدد ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) چین کے وسطی صوبے ہنان میںواقع ایک پٹاخوں کی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہو گیا، جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہنان میں ایک آتش بازی کی فیکٹری واقع ہے، جس میںایک بڑا ہولناک دھماکا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ہونے والے دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق چانگدے کے قریب آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 26 افراد زخمی بھی ہیں جبکہ 2 افراد لاپتا ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ متاثرہ فیکٹری ایک سنسان پہاڑی علاقے میں واقع تھی، جہاں احتیاطی تدابیر کے طور پر پانی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا، جس سے آگ بجھائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی فیکٹری
پڑھیں:
افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
افغانستان کے ہندوکش خطے میں رات کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمالی افغانستان کے قصبے خُلم سے 30 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزار شریف سے عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق شہری گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں میں دعائیں مانگتے رہے۔
زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران تک محسوس کیے گئے، جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔
ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا یہ زلزلہ علاقے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلہ خیز سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے بڑے زلزلے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔
اب تک کسی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں اور مزار شریف سمیت متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔