ایران اسرائیل کشیدگی، پاکستانی سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
وزارت خارجہ کے احکام کے مطابق سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالا جارہا ہے جب کہ دفتر خارجہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل کی کشیدگی، پاکستان نے سفارت خانوں سے غیر ضروری عملے کو نکالنا شروع کردیا۔ وزارت خارجہ کے احکام کے مطابق سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالا جارہا ہے جب کہ دفتر خارجہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایران سے سفارتکاروں کے غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ ایرانی حکام کو اعتماد میں لئے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر ضروری عملے
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔