اسرائیل سچ کاسب سے بڑا دشمن اور میڈیاپرسن کا قاتل ہے،صحافی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری علاوالدین خانزادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی تاریخ انتہائی طویل ہے ، اسرائیل نے نہ صرف غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا بلکہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی،انہوں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔سینئر صحافی مقصود یوسفی نے کہا کہ اسرائیل کی کھلی دہشتگردی ناقابل برداشت ہے ، عالمی برادری اس صورتحال کا نوٹس لیکر اسرائیل کو اسکے جارحانہ عزائم سے روکے، سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور ادارے اسرائیل کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بند باندھنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری محمد ریحان چشتی، نائب صدر فاروق سمیع ، پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، سابق صدر امتیاز خان فاران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صحافی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کا عمل بند کرے۔اسرائیل میڈیا کے خلاف اپنی جاری جنگ کو روکے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیل کے
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔