کردار ، کمائی یا پھرتعلیم؟ حفصہ بٹ کو شوہر میں کون سی خوبی چاہیے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔
حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔
اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔
حفصہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اردگرد کے مشاہدے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شراب نوشی سے نہ صرف فرد بلکہ اس کی پوری فیملی متاثر ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنے لیے ایک ذمہ دار اور صاف ستھرا کردار رکھنے والے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر پڑھا لکھا، اپنے کام پر توجہ دینے والا اور معاشی طور پر مستحکم ہو، کیونکہ وہ زندگی میں سادگی اور استحکام کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی مصنوعی یا غیر حقیقی معیار کی زندگی کے بجائے ایک نارمل اور بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
اس موقع پر حفصہ بٹ نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں اس شعبے میں خود کو آزماتے ہوئے مزید تجربات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
اداکارہ ایمان خان کیساتھ لڑکا کون؟ قربتیں بڑھنے لگیں، مداح کشمکش میں مبتلا
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کیساتھ نظر آنے والے شخص نے انٹرنیٹ صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
ڈراما سیریل ’دمسہ’ میں اپنے کردار دمسہ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایمان خان اپنی بہن و اداکارہ لائبہ کی طرح کی انڈسٹری میں خاصی سرگرم ہیں۔
ایمان نے اپنے مختصر سے کرئیر میں کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کچھ ان کہی’ سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں جبکہ انہیں اب ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپ پوسٹس اور ریلز کے سبب تعریفوں کا محور بنی رہتی ہیں۔
تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان نے کم عمر میں ہی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ہیں۔
حال ہی میں نواب زادہ تیمور راحیل نامی ایک شخص نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایمان خان کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔
ان جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے مذکورہ صارف نے کیپشن میں بھڑکتی آگ میں تیل چھڑکنے کا کام کرتے ہوئے لکھا کہ،’تم ہی میرا دل، میری زندگی اور میری واحد سوچ ہو۔‘
View this post on InstagramA post shared by Nawabzada Taimoor khan (@taimoorraheel__)
جبکہ ایک اور ریلز میں ایمان اور تیمور کی قربتیں بھی انکے تعلق کو چیخ چیخ کر بیان کررہی تھیں۔ اس ریلز کیساتھ تیمور نامی مسٹری مین نے بنا کچھ لکھے دنیا اورسرخ دل والا اموجی بھی لگایا۔
جبکہ ریلز میں ایمان اور تیمور کی بڑھتی نزدیکیاں ہر دیکھنے والوں کو محسوس ہوئیں۔
اور پھر دیکھا جائے تو ایمان خان کی جانب سے تاحال تیمور راحیل کے ساتھ کوئی تصویر یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ تاہم، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان کسی خاص رشتے میں ہیں۔
Post Views: 2