راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے  ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم  ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں  کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

متن مقدمہ  کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی ،ظل شاہ ،قیصر محمود ،راشد علی  اور سب انسپکٹر اظہر محمود گوندل ،سابق کانسٹیبل راولپنڈی پولیس محسن گوندل ، سرکاری وکیل ندیم سلطانی  اور علی گوندل جعلی وکیل ہنی ٹریپ گینگ میں پائے گے۔

گینگ مختلف اوقات میں مختلف لوگوں کو لڑکیوں کے زریعے ہنی ٹریپ کرکے رقوم ہتھیاتا رہا،  گینگ کے سرغنہ نوشیروان نے درجنوں مقدمات کا انکشاف کیا، یہ بات بھی سامنے آئی کہ  گینگ کے ممبران علی گوندل اور راشد علی عباسی مخلتف غیر متعلقہ خواتین کے شناختی کارڈز کی کاپیاں حاصل کرکے ان پر اپنے گینگ کی خواتین کی تصاویر لگا کر  ہنی ٹریپ کے مقدمات کے لیے استعمال کرتے۔

مقدمہ کے متن  کے مطبق پھر لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے کروا کر ہنی ٹریپ کے ملزمان سے بھاری رقوم وصول کرکے عدالتوں میں صلح کر لیتے، گینگ مختلف اضلاع میں لڑکیوں کے نام تبدیل کرکے وکٹم و مدعیہ ظاہر کرکے مقدمات درج کراتا۔ 

انکشاف اسوقت ہوا جب تھانہ چکلالہ کے مقدمے کی وکٹم اور تھانہ سٹی اٹک کی وکٹم کے سمپلز آپس میں میچ ہوگئے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے رپورٹ میں لکھا ہہ دونوں یا جڑواں بہنیں ہیں یا ایک ہی لڑکی نے نام بدل کر ڈی این اے کروایا ہے۔

یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ گینگ کا پولیس افسران اور سرکاری وکیل سے بھی مسلسل رابطہ میں تھا اور وہ بھی اس گینگ کا حصہ ہیں، سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور ندیم سلطانی سرکاری وکیل  ہنی ٹریپ سے حاصل ہونے والی رقم سے حصہ وصول کرتے تھے۔

سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور سرکاری وکیل ندیم سلطانی بطور رکن گینگ کو تھانوں اور کچہری میں معاونت و سہولیات فراہم۔ کرتے، اسی دوران نوشیروان عرف نیازی اور افضال بخاری عرف ظل شاہ دیگر ساتھیوں سمیت تھانہ سوہاوہ جہلم میں  گرفتار ہوگئے۔

جس کی وجہ سے جعلی شناختی کارڈ کی حامل لڑکیاں عدالت پیش نہ ہوسکیں اور پولیس عدالت  کے حکم پر اصل لڑکیوں تک پہنچ گی، یوں ہنی ٹریپ کے منظم گینگ کا راز کھل گیا۔

اور گینگ و سہولت کاروں کا پتہ چلا جنہوں نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں میں ایسے مقدمات کروائے اور فراڈ دھوکہ دہی سے خواتین کو ناجائز ملوث کرکے بھاری رقوم ہتھیا کر جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور سرکاری وکیل ہنی ٹریپ کرکے ہنی ٹریپ کے بھاری رقوم سب انسپکٹر

پڑھیں:

راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔

گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں، متعلقہ اداروں کا اظہارِ لاعلمی
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • نیو ٹاؤن میں رکشا گینگ نے شہریوں کولوٹنے کانیاطریقہ ایجاد کرلیا
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف