چیٹ جی پی ٹی دماغی کارکردگی پر اثرانداز ہوتا ہے، ایم آئی ٹی کی تحقیق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اب ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال انسانی دماغی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تحقیق معروف امریکی تعلیمی ادارے ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے میڈیا لیب میں کی گئی، جس میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 54 رضاکار شامل کیے گئے، تحقیقی ٹیم نے ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا تاکہ مختلف طریقۂ کار سے تحریری کام لینے کے اثرات کا موازنہ کیا جا سکے۔
پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے مضامین چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تیار کریں، دوسرے گروپ کو گوگل سرچ انجن کے ذریعے تحقیق کر کے لکھنے کی اجازت دی گئی، جب کہ تیسرے گروپ کو بغیر کسی ڈیجیٹل مدد کے اپنی علمی و ذہنی صلاحیت سے مضامین تحریر کرنے کو کہا گیا۔
تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ جدید اے آئی ٹولز دماغی محنت، تخلیقی عمل اور سوچنے کی صلاحیت پر کیا اثر ڈالتے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے افراد نے سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ مواد تیار کیا، لیکن ان کے تحریری کام میں تخلیقی گہرائی اور تنقیدی سوچ نسبتاً کم پائی گئی۔
ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی ٹیم نے دماغی کارکردگی اور ذہنی توانائی کی سطح کا جائزہ لیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ اے آئی پر انحصار کرنے سے انسانی دماغ کی اپنی سوچنے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کمزور پڑنے کا خدشہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر اس کا استعمال مسلسل اور بغیر کسی توازن کے کیا جائے۔
دوسری طرف گوگل استعمال کرنے والے گروپ نے بہتر معیار کی تحریریں لکھیں لیکن ان پر وقت زیادہ لگا جبکہ بغیر کسی ٹیکنالوجی کے کام کرنے والے افراد نے سب سے زیادہ محنت کی لیکن ان کی تحریروں میں انفرادی انداز اور تخلیقیت زیادہ نمایاں رہی۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایلن ٹامس نے کہا کہ “چیٹ جی پی ٹی جیسے ٹولز ہمارے ذہنوں کو سہولت تو دیتے ہیں، لیکن ان کے زیادہ استعمال سے ہم ذہنی سست روی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کو صرف رہنمائی یا ابتدائی خاکہ تیار کرنے تک محدود رکھا جائے، مکمل انحصار ذہنی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی لیکن ان
پڑھیں:
بلوچستان، ناقص کارکردگی پر محکمہ خزانہ کے 13 ضلعی افسران معطل
سرکاری اعلامیہ کے مطابق متعدد بار مذکورہ افسران کو سختی سے ہدایات کے باوجود کارکردگی میں بہتری نہیں آئیں۔ جنہیں چیف سیکرٹری کے احکامات پر معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے حکم عدولی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر 13 ضلعی خزانہ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد بار ان افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور سرکاری امور کو ذمہ داری سے انجام دیں، مگر اس کے باوجود ان کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں نہ آ سکی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ضلعی خزانہ دفاتر میں نئے تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے کیسز طویل عرصے سے بغیر کسی جواز کے التواء کا شکار تھے، جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ محکمہ خزانہ نے ان افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات اور انضباطی کارروائی کی سفارشات چیف سیکرٹری کے دفتر ارسال کر دی ہیں، تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کو سرکاری اداروں میں احتساب اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔