پاک بحریہ کا سمندر میں ریسکیو آپریشن ، لائبیریا کے آئل ٹینکر کے بھارتی اہلکار کو بچالیا  ۔
لائبیریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی
پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا

عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا
بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔  یہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریسکیو ا پریشن پاک بحریہ

پڑھیں:

ڈبلیو ایل سی میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز غیر معمولی اجلاس آج رات 8 بجے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم

اجلاس میں چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور مستقبل کی پالیسی طے کی جائے گی، خاص طور پر ان ممکنہ واقعات کے پیش نظر جہاں سیاسی بنیادوں پر کھیل سے گریز کیا جائے، جیسے ایشیا کپ یا ٹی20 ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلوں میں ایسی صورتحال سے بچا جائے ۔

بھارت نے نہ صرف سیمی فائنل بلکہ 20 جولائی کو ہونے والا گروپ میچ بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ دونوں مواقع پر بھارتی ٹیم نے میدان میں اترنے سے گریز کیا، جس کے باعث پاکستان چیمپیئنز براہ راست فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپیئنز فائنل میں پہنچ گئے

اجلاس میں بین الاقوامی کرکٹ معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی حالیہ میٹنگز، میزبانی کے حقوق اور آئندہ کے شیڈول پر ہونے والے فیصلے شامل ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والی اے سی سی کانفرنس میں ایشیا کپ کے فارمیٹ اور ڈھانچے پر بھی غور کیا گیا، جس کی تفصیلات اجلاس میں زیر بحث آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈبلیو ایل سی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور جمعرات کو برمنگھم میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز اور آسٹریلیا چیمپیئنز کے درمیان سیمی فائنل کے فاتح سے ٹکرائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی انڈیا ایشیا کرکٹ کونسل پاکستان پی سی بی سیمی فائنل لیجنڈز ہنگامی اجلاس ورلڈ چیمپیئن شپ

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا
  • فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کسی بھی بھارتی دعوے کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں: پاکستان
  • بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، صادق آباد چوکی حملہ کے شہید 5 اہلکار سپرد خاک
  • اسلام آبادایکسپریس کی 3 بوگیاں الٹ گئیں 
  • آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ
  • ’مجھے ان فالو کر دیں‘، اداکارہ اسما عباس نے ایسا کیوں کہا؟
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • ڈبلیو ایل سی میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا