’آج کل آپ ٹویٹر پر لڑ رہے ہیں؟‘، مودی کی فرانسیسی صدر سے گفتگو پر بھارتی صارفین پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نریندر مودی فرانسیسی صدر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ آج کل آپ ٹویٹر پر لڑ رہے ہیں‘۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی صارفین نے نریندر مودی پر تنقید شروع کر دی۔ معروف یوٹیبور دھرو راٹھی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہی وجہ ہے کہ جب بھی مودی کسی سے بات کرتے ہیں تو انڈین نیوز ایجنسی ہمیشہ مائیک بند کر دیتی ہے؟
Is this why ANI always mutes the mic whenever Modi is speaking to anyone? ????pic.
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) June 18, 2025
موہت چوہان نے لکھا کہ جب مودی کو کچھ سمجھ نہیں آتا تو وہ صرف اتنا ہنستے ہیں کہ ہر کوئی سمجھے کہ وہ سب کچھ سمجھ گئے ہیں اور یہ مودی کی خارجہ پالیسی ہے۔
When he doesn’t understand anything, he just laughs out loud so that everyone thinks he understood everything.
Modi's Foreign policy???? pic.twitter.com/TzI6PGwJVe
— Mohit Chauhan (@mohitlaws) June 17, 2025
ایک صارف نے بھارتی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایمانول میکرون نے نریندر مودی سے پوچھا کہ وہ کینیڈا کب پہنچے تو مودی نے انگریزی میں جواب دینے کے بجائے کہا کہ میں گزشتہ رات ہی یہاں آیا۔
صارف نے تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ابھی چند دن قبل بہار میں انگریزی میں تقریر کی ہے لیکن یہاں پر وہ پانچ لفظ بھی انگریزی کے نہیں بول پائے۔ انہوں نے کہا کہ خدا اس ملک کی حفاظت کرے۔
Emanuel- When Did you arrive?
Modi- Last night..main yaha aaya.
This man gave a speech in English in Bihar a few days ago
but here he’s unable to form even a simple five-word sentence.
God save this countrypic.twitter.com/Lt98huR2PC
— Dr Nimo Yadav 2.0 (@DrNimoYadav) June 18, 2025
ارن کمار نے لکھا کہ آپ ایک چائے والے سے اور کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
What can you really expect from a chaiwala?
— Arun Kumar (@arunbwn) June 18, 2025
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود تھے، وہ جب جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اس لمحے صدر میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فرانسیسی صدر کینیڈا میکرون نریندر مودی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان