کراچی: شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ، عمارت شعلوں کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔
مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی شہر قائد گلستان جوہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی گلستان جوہر
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔