سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں میں معاشی طور پر کمزور بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ داخلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور بچوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات مین شامل ہے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ 

وزیراعظم نے دانش سکولوں اور یونیورسٹی کے منصوبوں میں عالمی معیار سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی ان منصوبوں میں بین الاقوامی معیار کی ڈیجیٹل لائیبریری بھی قائم کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ تمام دانش سکولوں میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سمارٹ بورڈز، ای لائبریری اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا

وزیراعظم نے دانش سکول اور یونیورسٹی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی، کہا کہ تمام دانش اسکولوں اور یونیورسٹی میں تربیت یافتہ اساتذہ اور افرادی قوت کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معاشی طور پر کمزور و محروم طبقات کے بچوں میں ہنر اور صلاحیتوں کی بنیاد پر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوانے کی لا محدود استعداد ہے۔ 

مخصوص نشستیں کیس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کی سماعت کل تک ملتوی

شہباز شریف نے کہاکہ الحمد للہ یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرکے معاشرے میں طبقاتی فرق کو ختم کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی میں معاشی طور پر کمزور بچوں کو اپنا کردار ادا کیلئے موجودہ دانش سکول اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، قوم کے ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بلوچستان کے علاقوں سبی، ژوب، موسیٰ خیل، مہتر زئی اور ڈیرہ بگٹی میں 5 دانش سکول بنائے جائیں گے، کراچی اور چترال میں دانش اسکول کی تعمیر کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے، اسلام آباد میں دانش اسکول کی تعمیر رواں برس میں مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان، سلطان آباد، شِگر اور استور میں دانش اسکولوں منصوبوں پر  بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بھمبر اور شاردہ میں دانش اسکولوں کی تعمیر پر کام   جاری ہے جبکہ باغ میں دانش سکول کی تعمیر پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا، ملک بھر کے دانش اسکولوں میں صوبہ پنجاب میں قائم دانش سکولوں کی طرز پر میرٹ پر بھرتیاں اور معقول تنخواہ دی جائے گی۔ 

شہریوں میں خوشیاں بانٹتے ہیں، بے جا تنگ نہ کیا جائے، ٹولنٹن مارکیٹ والوں کی مریم نواز سے اپیل

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش اسکولز اتھارٹی ایکٹ کا مسودہ تیار ہے اور جلد حکومت سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، چین اور ترکیہ میں منعقدہ روڈ شوز میں پاکستان میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں متعدد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے؛ وزیراعظم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: معاشی طور پر کمزور بچوں کے مواقع فراہم دانش اسکولوں شہباز شریف وفاقی وزیر دانش سکول کی ہدایت کی تعمیر بچوں کو

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء  سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
  • مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ