پنجاب : بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے بلدیاتی انتخابات کیلئے مختص کر دیے گئے ہیں۔
بجٹ منظوری کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کر دیے جولائی تک بلدیات سےمتعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا اور چاہتے ہیں جتنی جلدی ہو سکے بلدیاتی انتخابات کرادیے جائیں۔
گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور شیئرنگ فارمولے اور گورننس سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں زراعت سمیت قومی مسائل پر مل کر چلنے پر اتفاق ہوا جبکہ ہم نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں۔ اس میں جمہوریت کی اصل روح کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمیں گورننس سمیت چند جامعات سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔ اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ ہفتے دوربارہ میٹنگ ہوگئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer