پشاور، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افغانی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔