بلوچستان: 12 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع حب کے قریب اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق حب کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے کارروائی میں خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔