راولپنڈی؛ بھائی نے جیٹھ کے ساتھ ملکر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو خاتون زہرش فیصل شدید زخمی ہوکر دم توڑ چکی تھی اور لاش صوفے پر پڑی تھی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے نفیس اختر کی شناخت مقتولہ کے بھائی اور نوید کیانی کی شناخت مقتولہ کے جیٹھ کی حیثیت سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی خاندان میں ہی فیصل محمود سے ہوئی جس سے تین سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ مقتولہ کا خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کی لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
رینجرز و پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹورینجرز اور پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کے اغواء میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔
ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں کراچی کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے۔